خلاف ورزی کرنے والے 4 تیل ٹینکروں کو تباہ کردیا گیا: سپاہ پاسداران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458000-خلاف_ورزی_کرنے_والے_4_تیل_ٹینکروں_کو_تباہ_کردیا_گیا_سپاہ_پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر ایک سے دوسرے جہاز میں تیل منتقل کرنے والے 4 تیل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
(last modified 2026-10-22T14:29:05+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • خلاف ورزی کرنے والے 4 تیل ٹینکروں کو تباہ کردیا گیا: سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر ایک سے دوسرے جہاز میں تیل منتقل کرنے والے 4 تیل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ کی بحریہ نے بیان میں کہا کہ سمندری راستوں کی خلاف ورزی کرنے والے تیل ٹینکروں کو دی گئی وارننگ کے بعد، جو امریکا کی جارح فوج کے دھوکے میں آ کر غیر قانونی راستوں سے گزر رہے تھے، بحریہ کے مجاہدین نے چار ایسے خلاف ورزی کے مرتکب تیل ٹینکروں پر نظر رکھی اور ان کا پیچھا کیا، جو اس سے پہلے غیر قانونی راستے سے گزر چکے تھے۔ انھیں خلیج فارس کے شمال وسطی حصے میں تیل کی کھیپیں ایک سے دوسرے جہاز میں منتقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پھر چاروں جہازوں کو بیک وقت نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی۔

سپاہ کی بحریہ نے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ رات مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تین بحری جہاز آبنائے ہرمز کے مغربی حصے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

بحریہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جارح فوج کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مقابلے کا دائرہ خطے میں موجود جارح فوج کے اڈوں تک پھیل جائے گا۔ یہ ایک سنجیدہ وارننگ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے سپاہ کے جانباز سپاہی عظیم ایرانی قوم کی پشت پناہی کے ساتھ بدستور آبنائے ہرمز کا انتظام اور کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel