سید عرفان مہدی زیدی کی اہم تقرری، ہندوستانی طلاب کے لیے باعثِ افتخار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i457998-سید_عرفان_مہدی_زیدی_کی_اہم_تقرری_ہندوستانی_طلاب_کے_لیے_باعثِ_افتخار
حجۃ الاسلام والمسلمین سید عرفان مہدی زیدی مسجد اعظم قم کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امور مقرر کئے گئے ہیں۔
(last modified 2026-10-22T09:24:38+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
  • سید عرفان مہدی زیدی کی اہم تقرری، ہندوستانی طلاب کے لیے باعثِ افتخار

حجۃ الاسلام والمسلمین سید عرفان مہدی زیدی مسجد اعظم قم کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امور مقرر کئے گئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ایران کے مقدس شہر قم کی مسجد اعظم کی آیت اللہ العظمیٰ بروجردی لائبریری میں ’’آیت اللہ العظمیٰ بروجردی کے افکار اور بین الاقوامی خدمات کا جائزہ‘‘ کے عنوان سے ایک علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں مختلف اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے علما، فضلا اور محققین نے شرکت کی۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین سید عرفان مہدی زیدی کو مسجد اعظم کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امور کے عہدے پر فائز کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔

سید عرفان مہدی زیدی کی اس اہم ذمہ داری پر تقرری ہندوستان کے شیعہ مسلمانوں، بالخصوص شہر قم میں زیرِ تعلیم ہندوستانی طلاب کے لیے باعثِ فخر و افتخار ہے۔ ان کی یہ ذمہ داری علمی، دینی اور بین الاقوامی روابط کے فروغ کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔

یہ تقرری ہندوستانی علما اور طلاب کی علمی و دینی صلاحیتوں کا اعتراف بھی ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ ان کی خدمات سے مختلف اسلامی ممالک کے علمی و دینی مراکز کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel