ننھے بچے بھی کورونا پھیلا سکتے ہیں: تحقیق
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i374167-ننھے_بچے_بھی_کورونا_پھیلا_سکتے_ہیں_تحقیق
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ننھے بچے کورونا وائرس کو آگے پھیلا سکتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۲:۴۲ Asia/Tehran
  • ننھے بچے بھی کورونا پھیلا سکتے ہیں: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ننھے بچے کورونا وائرس کو آگے پھیلا سکتے ہیں۔

پولینڈ میں ایک نرسری میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 2 درجن سے زیادہ افراد متاثر ہوگئے۔

امریکا سینٹرز فار ڈیزیز اینڈ پریونٹیشن کے طبی جریدے ایمرجنگ انفیکشیز ڈیزیز میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس نرسری میں 29 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔

ان کیسز میں 8 بچے بھی شامل تھے جو اس نرسری میں گئے تھے اور ایک خاندان کے 12 ایسے افراد بھی اس سے متاثر ہوئے جو اس مقام سے رابطے میں تھے۔

اس نرسری میں وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے 2 سال کے درمیان تھی جبکہ 2 بچوں عمریں 5 اور 8 سال تھی۔

پولینڈز میڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق کا حصہ بننے والے محققین نے بتایا کہ نرسری میں کورونا وائرس کے اتنے کیسز میں پھیلاؤ کی شرح بہت زیادہ تھی اور اس سے سوال اٹھتا ہے کہ کہ کیا اس وبا کے حوالے سے بچوں کے کردار کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

پولینڈ کی یہ نرسری لاک ڈاؤن کے بعد 18 مئی کو کھولی گئی تھی مگر 31 مئی کو اس وقت بند کردیا گیا جب وہاں کام کرنے والے ایک فرد نے اپنے خاندان میں کورونا کیس کو رپورٹ کی ۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان بہت کم تھا کہ ان 29 افراد میں کورونا وائرس نرسری سے باہر سے منتقل ہوا کیونکہ اس وقت پولینڈ میں کیسز کی شرح بہت کم تھی۔

ستمبر میں آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر بچوں میں بدہضمی کوویڈ- 19 کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ہیضہ اور الٹیوں کی شکایت بچوں میں وائرس کی اولین علامت ہوسکتی ہے۔

کوئنز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نظام ہاضمہ کے مسائل ممکنہ طور پر بوں میں کوویڈ- 19 کی اہم ترین علامت ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ کھانسی یا سونگھنے یا چکھنے کی حس میں تبدیلیوں سے زیادہ ہیضہ اور الٹیاں کوویڈ- 19 کی پیشگوئی میں زیادہ اہمیت رکھنے والی علامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ واقعی بچوں میں کوویڈ- 19 کی تشخیص چاہتے ہیں تو آپ کو ہیضے اور الٹیوں کو دیکھنا چاہیے، صرف نظام تنفس کی علامات تک محدود رہنا ٹھیک نہیں۔