تجدید بیعت، لبیک یا رسول اللہ+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i375108-تجدید_بیعت_لبیک_یا_رسول_اللہ_ویڈیو
مغربی ممالک کی جانب سے توہین رسالت اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا ہمیشہ عالم اسلام نے سخت جواب دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۰ Asia/Tehran

مغربی ممالک کی جانب سے توہین رسالت اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا ہمیشہ عالم اسلام نے سخت جواب دیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا یہ خطاب اس وقت کا ہے جب ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع ہوئے تھے اور مغرب نے منظم طریقے سے پیغمبر اسلام اور اسلامی مقدسات کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔ 

مغربی ممالک اپنی ان حرکتوں کی وجہ سے عالم اسلام کے جذبات مجروح کرنے کے درپئے رہتے ہیں لیکن مسلمانوں اور عالم اسلام کے بر وقت اقدامات سے مغرب کی ساری سازشیں ناکام رہی ہیں۔ 

مسلمانوں نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اس کی حمایت کے خلاف فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی بھی اپیل کی ہے جس کی وجہ سے فرانس کو اب تک کرڑوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔