ایران پانچویں بار گریکو رومن کشتی کا عالمی چیمپیئن بن گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i227239-ایران_پانچویں_بار_گریکو_رومن_کشتی_کا_عالمی_چیمپیئن_بن_گیا
اسلامی جمہوریہ ایران نے پانچویں بار گریکو رومن کشتی کا عالمی ٹائٹل جیت لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران پانچویں بار گریکو رومن کشتی کا عالمی چیمپیئن بن گیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے پانچویں بار گریکو رومن کشتی کا عالمی ٹائٹل جیت لیا ہے۔

مرکزی ایران کے شہر شیراز میں ہونے والے گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں ایران کی ٹیم نے روس کی ٹیم کو آٹھ صفر سے شکست دے دی۔ تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والے مقابلوں میں ترک ٹیم نے قزاقستان کی ٹیم کو ہرا دیا۔

گریکو رومن کشتی کے دو ہزار سولہ کے عالمی مقابلے جمعرات کو شروع ہوئے تھے۔

ان مقابلوں میں میزبان ملک ایران کےعلاوہ دنیا کے سات ملکوں کی ٹیمیں شریک تھیں۔