ایرانی ٹیم کے سابق کپتان جواد نیکونام کھیل سے ریٹائر
Jul ۱۵, ۲۰۱۶ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق سابق کپتان جواد نیکو نام نے فٹبال سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے ان کی خدمات بطور مشیر ہر وقت حاصل رہیں گی۔ جواد نیکونام نے اپنے کیرئیر کے دوران قومی ٹیم کی کپتانی کے علاوہ متعدد ملکی اور غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔وہ ایران کی پاس تہران، استقلال تہران، اسپن کے اساسونائی کلب اور قطر کی ٹیموں کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔
توقع ہے کہ نیکونام ایران کی قومی ٹیم کے کوچ کارلوس کیروش کے مشیر کی حثیت سے خدمات انجام دیں گے۔