Aug ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ : ہتھیاروں پر حکومت کی اجارہ داری کا فیصلہ اسرائیل کے مفادات کو پورا کرے گا

حزب اللہ لبنان نے خبردار کیا ہے کہ ہتھیاروں پر حکومت کی اجارہ داری کا فیصلہ اسرائیل کے مفادات کو پورا کرے گا اور صیہونی دشمن کے مقابلے میں لبنان کو مکمل طور پر غیر محفوظ بنا دے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العالم نیوز پورٹل کے مطابق حزب اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواف سلام کی حکومت نے اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں مزاحمتی قوت کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ کرکے ایک بڑی غلطی کی ہے، کیونکہ اس سے مسلسل اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کی طاقت اور پوزیشن کمزور ہو جائے گی اور لبنانی حکومت کے اس اقدام سے صیہونی دشمن وہ سب کچھ حاصل کر لے گا جو وہ اپنی جارحیت کے ذریعے حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کے اُس بیان کی صریح خلاف ورزی جس کی پانچویں شق میں کہا گیا ہے کہ حکومت طائف معاہدے کے چارٹر کی بنیاد پر، تمام لبنانی اراضی کو اسرائیلی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے ضروری اقدامات اور لبنان کے تمام سرحدی علاقوں میں اپنی خودمختاری کی توسیع اور فوج کو تعینات کرنے کی پابند ہے اور لبنان کی طاقت اور مزاحمتی ہتھیار کا تحفظ، قومی طاقت کے تحفظ کے تناظر میں ضروری اقدامات شمار ہوتے ہیں۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی ایلچی ٹام باراک کے ڈکٹیشن کا نتیجہ ہے جو مکمل طور سے صیہونی حکومت کے مفادات کو پورا کرتا ہے اور لبنان کو براہ راست بغیر کسی محافظ کے دشمن سے روبرو کر دے گا۔

ٹیگس