ایران کے وزیر خارجہ اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے مصر کے وزیر خارجہ کی گفتگو اور ثالثی کی کوشش
Aug ۰۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
مصر کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے الگ الگ گفتگو کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے 6 اگست کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے، ٹیلیفون پر الگ الگ گفتگو کی ہے۔
مصری وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ گفتگو، علاقے میں ثبات و استحکام کی تقویت اور کشیدگی کم کرنے کے لئے قاہرہ کی کوششوں کا تسلسل ہے اور اس گفتگو ميں، پر امن اور سفارتی راہ حل کے دائرے میں، ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے آغاز کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔