جارجیا میں امریکی فوجی اڈے میں فائرنگ/ علاقے کا محاصرہ اور پانچ فوجی زخمی
امریکی ریاست جارجیا میں فورٹ اسٹیوارٹ ملیٹری بیس میں فائرنگ میں پانچ فوجی زخمی ہوگئے اور پورے علاقے کو سیکورٹی دستوں نے محاصرے میں لے لیا۔
سحرنیوز/دنیا: دریائے میسی سیپی کے مشرق میں امریکی فوج کے سب سے بڑے اڈے، فورٹ اسٹیوارٹ ملیٹری بیس میں فائرنگ کے بعد اس اڈے کو بند کرکے محاصر ے میں لے لیا گیا ہے۔
فائرںگ کے بعد امریکی ٹی وی چینلوں نے معمول کی خبر روک کر، اس واقعے کی خبر نشر کی۔
مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد فورٹ اسٹیوارٹ ملیٹری بیس کو بند کردیا گیا۔
بیس کے اندر رہنے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنی رہائشگاہ کے اندر رہیں، کھڑکیاں اور دروازے بند کرلیں اورمتعلقہ کمان کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
اس فوجی اڈے کے ساتھ ہی رائٹ اینڈ ایوانز فوجی ہوائی اڈے کو بھی محاصرے میں لے لیا گیا۔
فورٹ اسٹیوارٹ ملیٹری بیس نے فائرنگ میں پانچ کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے لیکن ایسوشی ایٹیڈ پریس نے سات افراد کے زخمی ہونے کی رپورٹ دی ہے لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔