ساوتھ چائنا سی میں دنیا کا سب سے بڑا آبی گڑھا دریافت
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i239164-ساوتھ_چائنا_سی_میں_دنیا_کا_سب_سے_بڑا_آبی_گڑھا_دریافت
جنوبی چین کے سمندر میں پانی کے بیچوں بیچ تین سو میٹر گہرا گڑھا دریافت ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • ساوتھ چائنا سی میں دنیا کا سب سے بڑا آبی گڑھا دریافت

جنوبی چین کے سمندر میں پانی کے بیچوں بیچ تین سو میٹر گہرا گڑھا دریافت ہوا ہے۔

چینی  محققین  نے سمندر میں دنیا کا سب سے بڑا گڑھا تلاش کیا ہے جسے انہوں نے بلیو ہول کا نام دیا ہے۔ بلیو ہول کی سطح پر مختلف اقسام کی مچھلیاں اور آبی حیات بھی پائی جاتی ہے۔

چینی سمندر میں واقع بلیو ہول کی گہرائی تین سو میٹر جبکہ چوڑائی ایک سو تیس میٹر ہے۔ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کی وجہ سے شفاف پانی نیلگوں نظر آتا ہے  جس کی وجہ سے سائنسدانوں نے اسے بلیو ہول کا نام دیا ہے۔سو میٹر گہرائی کے بعد اس ہول میں آکسیجن نہیں ملتی۔

اس سے پہلے بہاماس کے علاقے میں ایسا ہی ایک گڑھا دریافت کیا گیا تھا جس کی گہرائی دوسو میٹر بتائی جاتی ہے۔