روسی وزیر دفاع کا ماسکو میں ایران کے ثقافتی اسٹال کا دورہ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i239908-روسی_وزیر_دفاع_کا_ماسکو_میں_ایران_کے_ثقافتی_اسٹال_کا_دورہ
روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے ماسکو کی ایک نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس دفاع اور ثقافتی اسٹال کا معائنہ کیا ہے-
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • روسی وزیر دفاع کا ماسکو میں ایران کے ثقافتی اسٹال کا دورہ

روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے ماسکو کی ایک نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس دفاع اور ثقافتی اسٹال کا معائنہ کیا ہے-

 اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے یہ اسٹال ماسکو کے مضافاتی علاقے آلابینو کے کینٹ علاقے میں لگایا گیا ہے-

روسی وزیر دفاع نے ماسکو میں ایران کے فوجی اتاشی کرنل علی رضا نوجوان کے ساتھ مقدس دفاع سے متعلق لگائے گئے اسٹال کا معائنہ کیا-

روسی وزیر دفاع نے اس اسٹال میں موجود مختلف تصاویر اور خاص طور پر دفاع مقدس سے متعلق کتابوں اور تصویروں کو کافی دلچسپی سے دیکھا-

ماسکو کے مضافات میں الابینو کینٹ میں ایران کے علاوہ چین، قزاقستان، وینزوئیلا، صربیہ اور جمہوریہ آذربائیجان نے بھی اپنے اپنے ثقافتی اسٹال لگائے ہیں۔