ہندوستان کے ساتھ کھیلنے کے لئے تیار ہیں: پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان
Sep ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ ہندو ستان کے ساتھ کھیلنے کے لئے تیار ہیں-
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے اور ہم ہندوستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے لئے تیار ہیں، اب یہ ہندوستان کی مرضی ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا چاہے گا یا نہیں -
مصباح الحق نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان ہم آہنگی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان ہم آہنگی بہت ضروری ہے-
ان کا کہناتھا کہ سینیئر کھلاڑی اگر اچھے انداز میں کرکٹ کو خیر باد کہیں تو اچھا پیغام جاتاہے - ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل اب نائٹ کرکٹ ہی ہے اس لئے نائٹ کرکٹ کے لئے خود کو زیادہ سے زیادہ تیار کرنا چاہئے