ہندوستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی بدترین شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i263275-ہندوستان_کے_ہاتھوں_انگلینڈ_کی_بدترین_شکست
ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے چنئی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو بری طرح سے شکست دیکر ٹیسٹ میچوں سیریز چار صفر سے جیت لی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی بدترین شکست

ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے چنئی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو بری طرح سے شکست دیکر ٹیسٹ میچوں سیریز چار صفر سے جیت لی۔

رپورٹ کے مطابق چنئی میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کا پراعتماد آغاز کیا اور ایلسٹر کک اور کیٹن جیننگز نے ٹیم کے اسکور میں ایک سو تین رن کا اضافہ کیا۔

کھانے کے وقفے تک انگلینڈ کی ٹیم کی پوزیشن بڑی مستحکم دکھائی دے رہی تھی تاہم وقفے کے بعد ہندوستان کے باؤلر رویندر جڈیجہ نے تباہ کن باؤلنگ کرکے انگلش کھلاڑیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ایلسٹر کک، کیٹن جیننگز کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم کے وکٹ گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور پوری ٹیم دو سات کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

اس میچ میں فتح کی بدولت ہندوستان نے یہ سیریز  چار صفر  سے  جیت لی۔

ٹرپل سنچری بنانے والے کرن نائر کو مین آف میچ  قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں چھے سو پچپن رنز بنانے والے ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کو مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا۔