کرکٹ: آسٹریلیا پاکستان سے ایک روزہ میچ جیت گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i268915-کرکٹ_آسٹریلیا_پاکستان_سے_ایک_روزہ_میچ_جیت_گیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چھیاسی رن سے ہرا دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • کرکٹ: آسٹریلیا پاکستان سے ایک روزہ میچ جیت گیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چھیاسی رن سے ہرا دیا۔

چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چھیاسی رن سے شکست دے کر سیریز میں تین، ایک سے برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے  تین سو چوّن رن کا ہدف دیا لیکن پاکستان ٹیم دو سو سڑسٹھ رن پر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں چھے وکٹ کے نقصان پر تین سو ترپن رن بنائے جس میں ڈیوڈ وارنر کے ایک سو تیس رن شامل رہے۔

ڈیوڈ وارنر کو شاندار بیٹنگ پرمین آف دی میچ قراردیا گیا۔

سیریز کا آخری میچ چھبیس جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔