امریکہ اور مغربی ملکوں کے فسطائی ماحول پر نکتہ چینی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i273210-امریکہ_اور_مغربی_ملکوں_کے_فسطائی_ماحول_پر_نکتہ_چینی
آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے چھے بہترین فلم ڈائریکٹروں نے، امریکہ اور مغربی ملکوں میں چھائے ہوئے فسطائی نظام پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اور مغربی ملکوں کے فسطائی ماحول پر نکتہ چینی

آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے چھے بہترین فلم ڈائریکٹروں نے، امریکہ اور مغربی ملکوں میں چھائے ہوئے فسطائی نظام پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

ایران کے اصغر فرہادی، ڈینمارک کے مارٹن زینڈولٹ، سوئیڈن کے  ہینس ہولم، جرمنی کی مارن ایڈہ اور آسٹریلیا کے مارٹن بٹلر اور بینٹلے ڈین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی سیاستداں، جینس، رنگ و نسل اورمذہب کے نام پر تفریق پھیلا کر ملک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔
معروف فلم ساز اصغر فرہادی پہلے ہی، ایران سمیت سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر عائد پابندی پر احتجاج کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔
اصغر فرہادی نے، جن کی فلم سیلز مین، اس سال بھی آسکر کے لیے نامزد ہوئی ہے، کہا ہے کہ جو بھی یہ ایوارڈ حاصل کرے گا اس کا نام اتحاد اور بھائی چارے کے قیام کی کوشش کرنے والوں میں لکھا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت، ایران سمیت سات اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
امریکی عدلیہ نے اگرچہ صدارتی فرمان کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے تاہم اس کے بعد سے امریکہ اور دنیا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔