کشتی کے گرینڈ ایوارڈ مقابلوں میں ایران کے بارہ تمغے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i330922-کشتی_کے_گرینڈ_ایوارڈ_مقابلوں_میں_ایران_کے_بارہ_تمغے
جارجیا میں منعقدہ کشتی کے بین الاقوامی گرینڈ ایوارڈ مقابلوں میں ایران کی گریکو رومن اور فری اسٹائل کشتی کی ٹیموں نے بارہ تمغے جیت لئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • کشتی کے گرینڈ ایوارڈ مقابلوں میں ایران کے بارہ تمغے

جارجیا میں منعقدہ کشتی کے بین الاقوامی گرینڈ ایوارڈ مقابلوں میں ایران کی گریکو رومن اور فری اسٹائل کشتی کی ٹیموں نے بارہ تمغے جیت لئے۔

 جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں ہونے والے ان مقابلوں میں ایرانی پہلوان نادری خادم اور مہرداد مردانی نے سونے کا ایک ایک تمغہ حاصل کیا۔
دوسرے مقابلوں میں محمد علی گرائی نے چاندی کا تمغہ ایران کے نام کیا جبکہ شہاب قورہ جیلی اور بہنام مہدی زادہ نے کانسی کا ایک ایک  تمغہ جیتا۔
فری اسٹال کشتی کے مقابلوں میں بھی دو ایرانی پہلوانوں نے چاندی کے تمغے اور پانچ نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔