تیرکمان کے عالمی مقابلوں میں ایران کے پانچ تمغے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i331043-تیرکمان_کے_عالمی_مقابلوں_میں_ایران_کے_پانچ_تمغے
تیر کمان کے عالمی مقابلوں میں ایران کے معذور کھلاڑیوں نے پانچ تمغے حاصل کئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • تیرکمان کے عالمی مقابلوں میں ایران کے پانچ تمغے

تیر کمان کے عالمی مقابلوں میں ایران کے معذور کھلاڑیوں نے پانچ تمغے حاصل کئے ہیں۔

جمہوریہ چیک میں ہونے والے معذور کھلاڑیوں کے عالمی مقابلوں میں شعبہ تیر  کمان میں ایران کی ویمن ٹیم نے سونے کا جبکہ میکس کمان ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
ایران کی ہی زہرا نعمتی نے تیرکمان کے انفرادی مقابلوں میں چاندی کا جبکہ زہرا دلخوش نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ایک اور ایرانی کھلاڑی علی سینا منشیازادے نے کمپاؤنڈ تیر کمان کے فائنل مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
جمہوریہ چیک میں معذوروں کے لئے منعقدہ تیر  کمان کے عالمی مقابلے ہفتے کی رات ختم ہوگئے۔