فیفا ورلڈکپ کا فائنل آج، انگلینڈ تیسری پوزیشن سے بھی محروم
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i331426-فیفا_ورلڈکپ_کا_فائنل_آج_انگلینڈ_تیسری_پوزیشن_سے_بھی_محروم
فٹبال ورلڈکپ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۳:۰۶ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈکپ کا فائنل آج، انگلینڈ تیسری پوزیشن سے بھی محروم

فٹبال ورلڈکپ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

فیفا ورلڈکپ 2018 ایونٹ کا فائنل آج اتوار کو فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سینٹ پیٹرز برگ میں فیفا ورلڈکپ 2018 کے تیسری پوزیشن کا میچ کل انگلینڈ اور بیلجئم کے درمیان کھیلا گیا جس میں انگلش ٹیم کو 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح ٹیم نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ابتدا میں ہی حریف دفاع میں شگاف ڈال دیا، بیلجیئم نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل سے محرومی پر مایوس شائقین کو کچھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کر دیا۔