ایرانی وزارتِ خارجہ کا فرانس، بیلجیم اور اٹلی کے سفر سے متعلق انتباہ
ایرانی وزارتِ خارجہ نے فرانس، بیلجیم اور اٹلی میں بدامنی اور عوامی نظم و ضبط میں خلل کے خدشات کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو ان ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ نے اپنے اعلامیے میں فرانس، بیلجیم اور اٹلی میں موجود ایرانی شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی والے علاقوں اور جھڑپوں کے مقامات سے دور رہیں اور غیر ضروری آمدورفت محدود رکھیں۔
وزارتِ خارجہ نے اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ صورتِ حال مزید خراب ہونے کی صورت میں آمدورفت پر پابندیاں عائد ہونے اور عوامی نقل و حمل کی خدمات متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس لیے ایرانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی سفر یا نقل و حرکت سے پہلے سکیورٹی صورتِ حال اور ٹرانسپورٹ کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے فرانس، بیلجیم اور اٹلی میں مقیم اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ متعلقہ ایرانی سفارتی مشنز کے رابطہ نمبرز اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel