ایشین گیمز میں ایران کی چوتھی پوزیشن برقرار
انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز نے اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اب تک مجموعی طور پر ستائیس تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
انڈونیشیا کے شہروں جکارتا اور پالمبانگ میں جاری ایشین گیمز میں ایران نے مختلف کھیلوں میں اب تک سونے کے دس چاندی کے نو اور کانسی کے آٹھ تمغے حاصل کئے ہیں۔
جمعرات کو ایشین گیمز کے پانچویں روز ایران نے سونے کے تین چاندی کے چھے اور کانسی کے دو تمغے حاصل کئے-
کلائمبینگ کے مقابلے میں ایران کے رضا علیپور نے فائنل مقابلہ جیت کر سونے کا تمغہ حاصل کیا یہ مقابلہ انڈونیشا کے شہر پالمبانگ میں ہوا-
ایرانی کھلاڑی رضا علی پور نے کلائمبنگ مقابلے کے فائنل میں چینی حریف کو شکست دی-
شمشیر بازی کے مقابلے میں ایران نے دوسری پوزیشن حاصل کی-
ایران کی کبڈی کی قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں ہندوستان کی مضبوط ٹیم کو اٹھارہ کے مقابلے میں ستائیس پوائنٹ سے شکست دی-
ایران اس تاریخی جیت کے بعد فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا - ایرانی کھلاڑیوں نے کشتی اور ٹیکوانڈو میں بھی سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں۔