ایران ایشیا کپ کشتی کے مقابلے جیت گیا
Mar ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
ایران کی جونیئر فری اسٹائل ٹیم نے ایشیا کپ انڈر ٹوئنٹی تھری چیمپیئن شپ جیت لی۔
بائیس سے چوبیس مارچ تک منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں کشتی کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے سونے کے چار، چاندی کے تین اور کانسی کے دو تمغے حاصل کیے اور دو سو پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔
ایران کے بعد منگولیا اور قزاقستان بالترتیب ایک سو ستتر اور ایک چونسٹھ پوائنٹ حاصل کر کے دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
ٹیموں کی درجہ بندی میں ہندوستان، قرقیزستان اور ترکمانستان چوتھے پانچویں اور چھٹے نمبر رہے۔