کرکٹ ورلڈ کپ: انگلینڈٖ اور ویسٹ انڈیز کے مابین آج مقابلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i350441-کرکٹ_ورلڈ_کپ_انگلینڈٖ_اور_ویسٹ_انڈیز_کے_مابین_آج_مقابلہ
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا اٹھارہواں میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۳:۳۸ Asia/Tehran
  • کرکٹ ورلڈ کپ: انگلینڈٖ اور ویسٹ انڈیز کے مابین آج مقابلہ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا اٹھارہواں میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ2019 میں آج انگلینڈٖ اور ویسٹ انڈیز کے مابین مقابلہ ہو گا جبکہ اس سے قبل کرکٹ ورلڈ کپ کا اٹھارہواں میچ کل ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ بارش کے باعث ممکن نہ ہوسکا، مسلسل بارش کی وجہ سے امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا۔

ایک پوائنٹ اضافے کے ساتھ نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی جبکہ ہندوستانی ٹیم 3 میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کا اگلا میچ 19 جون کو جنوبی افریقا کے ساتھ شیڈول ہے اور ہندوستان کی ٹیم اگلا میچ اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔