ایران کی قومی فٹبال ٹیم ایشیا میں پہلے نمبر پر باقی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i352407-ایران_کی_قومی_فٹبال_ٹیم_ایشیا_میں_پہلے_نمبر_پر_باقی
ایران کی قومی فٹبال ٹیم فیفا کی تازہ درجہ بندی میں دنیا میں تئیسویں نمبر پر آگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی فٹبال ٹیم ایشیا میں پہلے نمبر پر باقی

ایران کی قومی فٹبال ٹیم فیفا کی تازہ درجہ بندی میں دنیا میں تئیسویں نمبر پر آگئی ہے۔

 عالمی فٹبال فیڈریشن فیفا کی جانب سے جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق ایران کی قومی فٹبال ٹیم دنیا میں تئیسویں جبکہ ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
 فیفا کی درجہ بندی کے مطابق عالمی سطح پر بیلجیئم، برازیل اور فرانس کی ٹیمیں بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
 فیفا کی ایشیائی درجہ بندی میں ایران کے بعد جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور قطر کی ٹیمیں دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔