Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران یورشین کراٹے کا چمپیئن

یورشین کراٹے مقابلے 2 روز پہلے ایران کے شہر کرج میں شروع ہوئے تھے جس میں ایرانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپیئن بن گئی.

یورشین کراٹے کے مقابلوں میں 450 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اوران مقابلوں میں ایرانی مردوں کی کراٹے ٹیم نے 185 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی اور عراق اور آذربائیجان کی ٹیمیں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں.

خواتین کے مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے 125 پوائنٹس، آذربائیجان کی ٹیم نے 45 پوائنٹس اور عراق کی ٹیم نے 15 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی.

ٹیگس