تہران عالمی فجر باکسنگ مقابلوں کا مرکز
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i364856-تہران_عالمی_فجر_باکسنگ_مقابلوں_کا_مرکز
بین الاقوامی فجر باکسنگ کے مقابلے فروری کے مہینے میں دارالحکومت تہران میں منعقد ہوں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۸ Asia/Tehran
  • تہران عالمی فجر باکسنگ مقابلوں کا مرکز

بین الاقوامی فجر باکسنگ کے مقابلے فروری کے مہینے میں دارالحکومت تہران میں منعقد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی باکسنگ فیڈریشن اور ایشیائی باکسنگ فیڈریشن نے دارالحکومت تہران کی میزبانی میں بین الاقوامی فجر باکسنگ مقابلوں کے انعقاد کے لئے ایرانی باکسنگ فیڈریشن کی باضابطہ درخواست کی منظوری دی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی باکسنگ فیڈریشن مارچ کے مہینے میں ان مقابلوں کا منعقد کر رہا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہو گیا۔

ایرانی باکسنگ فیڈریشن نے فجر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ایشیائی، یورپی اور افریقی ممالک کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔