رائفل شوٹنگ عالمی کپ، ایرانی وومن ٹیم کا سونے کا تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i388565-رائفل_شوٹنگ_عالمی_کپ_ایرانی_وومن_ٹیم_کا_سونے_کا_تمغہ
ایران کی وومن ٹیم نے کروایشیا میں جاری رائفل شوٹنگ کے عالمی مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
  • رائفل شوٹنگ عالمی کپ، ایرانی وومن ٹیم کا سونے کا تمغہ

ایران کی وومن ٹیم نے کروایشیا میں جاری رائفل شوٹنگ کے عالمی مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔

کروایشیا میں جاری رائفل شوٹنگ کے عالمی مقابلوں کے فائنل  میں ایران کی  وومن ٹیم روس کے مقابلے میں اتری  اور سونے کا تغمہ حاصل کیا۔

روس اور ہنگری کی ٹیمیں دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں۔

اس سے پہلے ایران کی مین ٹیم نے، اپنے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

رائفل شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے سینتالیس ملکوں کے پانچ سو بیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مقابلے بائیس جون سے کروایشیا میں شروع ہوئے ہیں اور تین جولائی تک جاری رہیں گے۔