تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کیلئے سونے کے 4 تمغے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i402101-تائیکوانڈو_کے_بین_الاقوامی_مقابلوں_میں_ایران_کیلئے_سونے_کے_4_تمغے
تائیکوانڈو فجر کپ کے پہلے دن کے مقابلوں میں ایرانی مرد کھلاڑیوں نے سونے کے چار تمغے اپنے نام کئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کیلئے سونے کے 4 تمغے

تائیکوانڈو فجر کپ کے پہلے دن کے مقابلوں میں ایرانی مرد کھلاڑیوں نے سونے کے چار تمغے اپنے نام کئے۔

فجر کپ کے نام سے تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلے ایشیا کے قدیم و مشہور آزاد بین الاقوامی مقابلے شمار ہوتے ہیں۔

تائیکوانڈو کے بتیسویں مقابلوں کا چوّن، ترسٹھ، چوہتّر اور ستّاسی کلو گرام کے مقابلوں سے آغاز ہوا اور ان مقابلوں میں ‎ ایرانی تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے سونے کے چار تمغے حاصل کئے۔

ان مقابلوں میں افغانستان، ازبکستان، ہندوستان، عراق، ایران، اردن، قزاقستان، عمان، پاکستان، تاجیکستان اور متحدہ عرب امارات نیز پناہ گزینوں کی ٹیم کے مجموعی طور پر ترانوے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ان مقابلوں کے پہلے ہی دن ایرانی تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے سونے کے چار تمغے اپنے نام کئے۔