ایرانی پہلوان کشتی کے ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i404206-ایرانی_پہلوان_کشتی_کے_ایشیائی_مقابلوں_کے_فائنل_میں
ایرانی پہلوان ، دفاعی چمپین کو شکست دے کر ایشیائی چمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
(last modified 2026-01-21T08:28:15+00:00 )
Apr ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • ایرانی پہلوان کشتی کے ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں

ایرانی پہلوان ، دفاعی چمپین کو شکست دے کر ایشیائی چمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

کشتی کے ایشیا ئی مقابلے، منگل کی صبح منگولیا کے شہر اولان باتور میں شروع ہوئے۔ ان مقابلوں میں ایران کے پانچ پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔
ستاسی کلو کے مقابلوں میں شریک ایرانی پہلوان ناصرعلی زادے نے پہلے مرحلے میں کرغیزستان کے پہلوان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور اس کے بعد دفاعی چمپین نورسلطان تورسی نوف کو تین صفر سے ہر اکر فائنل میں پہنچ گئے۔
وہ کشتی کے ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ایرانی پہلوان ہیں۔
کشتی کے ایشیائی مقابلوں کا فائنل چوبیس اپریل کو منگولیا کے شہر اولان باتور میں ہوگا۔