دو ایرانی کھلاڑی اسکی کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i418474-دو_ایرانی_کھلاڑی_اسکی_کے_عالمی_مقابلوں_کے_فائنل_میں_پہنچ_گئے
الپائن اسکی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار تاریخ رقم کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • دو ایرانی کھلاڑی اسکی کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے

الپائن اسکی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار تاریخ رقم کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کے محمد کیا در بند سری اور محمد ساوہ شمشکی نے ایک سو اٹھارہ کھلاڑیوں کے مقابلے میں مشترکہ طور پر تینتسویں پوزیشن حاصل کی اور فائنل میں پہنچ گئے۔
دونوں ایرانی کھلاڑیوں نے مقررہ فاصلہ ایک ہی وقت میں طے کرکے بہترین ریکارڈ قائم کیا۔
یہ پہلی بار ہے جب دو ایرانی کھلاڑی الپائن اسکی کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں پہنچے ہیں۔
الپائن اسکی کے فائنل مقابلے آج ہو رہے ہیں۔