ہینگزو ایشین گیمز میں ایران کیلئے ایک اور چاندی کا تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i425988-ہینگزو_ایشین_گیمز_میں_ایران_کیلئے_ایک_اور_چاندی_کا_تمغہ
ہینگزو ایشین گیمز میں ایران کے جمناسٹک کھلاڑی نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • ہینگزو ایشین گیمز میں ایران کیلئے ایک اور چاندی کا تمغہ

ہینگزو ایشین گیمز میں ایران کے جمناسٹک کھلاڑی نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

سحر نیوز/ ایران: ہینگزو ایشین گیمز میں جمعے کو جمناسٹک مقابلوں میں ایران کے کھلاڑی مہدی الفتی نے والٹنگ کے شعبے میں بہترین پوائنٹ کےساتھ دوسرا مقام اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس سے قبل ٹیم مرحلے میں ایران کی جمناسٹک ٹیم دسویں نمبر پر رہی تھی۔

باسکٹ بال کے مقابلوں میں بھی ایران کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی ٹیم کو شکست دی اور اسے چھیاسٹھ اکیاسی سے ہرایا۔