القسام بریگيڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ استقامت کے مجاہدین نے مغربی ایرز میں سرحد پار کر کے متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے آیت اللہ سیستانی کی جانب سے صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی کارروائیوں کی حمایت کی قدردانی کی ہے۔
یونیسف نے بحران غزہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غزہ کے بچوں کی صورتحال نہایت المناک ہے اور شہید ہونے والے بچوں کے اعداد و شمار ایک المیہ ہیں۔
حزب اللہ کے حملوں کے بعد صیہونی بستیوں سے دسیوں ہزار صیہونی بے گھر ہوگئے ہیں اور صیہونی بستیاں بھی خالی ہوچکی ہیں۔
غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار تین سو چھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما نے کہا ہے کہ استقامت نے دشمن پر کاری ضربیں لگائی ہیں ۔
روسی جمہوریہ داغستان کے ہزاروں لوگوں نے تل ابیب سے مخاچ قلعہ ایئرپورٹ پر آنے والے ہوائی جہاز کی لینڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بريگیڈ نے غاصب حکومت کی فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے اور غزہ پٹی کے شمالی حصے میں دراندازی کی کوشش کرنے والی صیہونی افواج کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔
صیہونی حکومت کے نزدیکی ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ کس طرح اس کے فوجیوں کو غزہ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے جنوبی شام میں واقع صوبے قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔