تل ابیب پر القسام بریگيڈ کے راکٹوں اور میزائلوں کی بارش
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i428159-تل_ابیب_پر_القسام_بریگيڈ_کے_راکٹوں_اور_میزائلوں_کی_بارش
قسام بریگیڈ نے جمعے کی رات کو تل ابیب اور غزہ کے مضافاتی علاقوں پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • تل ابیب پر القسام بریگيڈ کے راکٹوں اور میزائلوں کی بارش

قسام بریگیڈ نے جمعے کی رات کو تل ابیب اور غزہ کے مضافاتی علاقوں پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: القسام بریگيڈ نے کہا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے جواب میں تل ابیب اور غزہ کے اطراف کے علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق تل ابیب پر القسام بریگيڈ کے میزائل حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں منجملہ غزہ کے اطراف کی صیہونی بستیوں اور مقبوضہ فلسطین کے مرکز حولون میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔