-
ایران؛ ایذہ دہشتگردانہ واقعے کے شہدا کی عظیم الشان تشییع جنازہ (ویڈیو)
Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۲بدھ کی شب ایران کے جنوبی شہر ایذہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے کم از کم پانچ افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ شہدا میں ایک نو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ ان شہدا کی آج نہایت باوقار انداز میں تشییع جنازہ عمل میں لائی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
-
کشمیر؛ افسانوی موسم خزاں کے دلنواز مناظر
Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۸کشمیر کو ’’بہشتِ روئے زمین‘‘ کہا جاتا ہے۔ شاید اسی کے پیش نظر قدرتی رعنائیوں سے لبریز یہ خطہ گاہے بگاہے اپنی مذکورہ حقیقت کے اثبات میں ثبوت پیش کرتا رہتا ہے۔ کشمیر کے موسم خزاں کی تصاویر ملاحظہ ہوں جو ابتدائی نظر میں افسانوی معلوم ہوتی ہیں۔ (تصاویر از: YJC)
-
شام؛ یوں خوار ہوتا ہے امریکہ (ویڈیو)
Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۵:۳۷شام کے قامشلی علاقے کے باشندوں نے اپنی سرزمین پر قابض امریکی دہشتگردوں کا راستہ روک کر انہیں انکی صحیح حقیقت بتا دی۔ عوام نے امریکی دہشتگردوں کے کاروان پر جم کر پتھراؤ کیا اور نتیجے میں وہ خوار ہو کر الٹے پاؤں لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔
-
دہشتگرد سعودی چینل ’ایران انٹرنیشنل‘ قطر ورلڈ کپ سے محروم (کارٹون)
Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۶فارسی زبان سعودی چینل ایران انٹرنیشنل کو ایران کی جانب سے ایک دہشتگرد ٹی وی چینل قرار دے دئے جانے کے بعد قطر کی حکومت نے اُسے فیفا ورلڈ کپ کی کوریج کے لئے اپنے ملک آنے کی اجازت نہیں دی اور یوں آل سعود کے اس چینل کو عالمی سطح پر خاصی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
-
غزہ مغربی کنارے کی حمایت میں اٹھ کھڑا ہوا (ویڈیو)
Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۶:۲۴ہزاروں کی تعداد میں غزہ کے عوام فلسطن کے مغربی کنارے میں صیہونی غاصبوں کے خلاف ہو رہے مجاہدانہ اور شہادت پسندانہ اقدامات کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے صیہونی دہشتگردی کا ہر ممکن شکل میں مقابلہ کرنے کے عزم کے اظہار کے ساتھ ساتھ غرب اردن کے علاقے میں انجام پا رہے مجاہدانہ اور شہادت پسندانہ اقدامات سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
-
سیلاب کے بعد پاکستان کی تازہ ترین صورتحال (ویڈیو)
Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۷پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آہستہ آہستہ زندگی کا پہیا معمول کی پٹری پر لوٹ رہا ہے اور زندگی کی جد و جہد روبروز پر رنگ ہوتی جا رہی ہے۔ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ روز بروز پر رونق ہو رہا ہے اور درد و رنج کے مارے لوگوں کے دلوں میں امید کی کرنیں ظاہر ہو رہی ہیں۔ تاہم ابھی حالات کو مکمل طور پر معمول پر آنے میں طویل وقت درکار ہے اور اُس کے لئے عوامی، سرکاری، قومی اور عالمی سطح پر بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
-
سعودی عرب کو یمن کی خاص دھمکی (ویڈیو)
Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۵:۰۲یمن نے ایک ویڈیو جاری کر کے جارح سعودی عرب اور اسکے آلۂ کاروں کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے جارحانہ اقدامات سے باز آجائیں ورنہ انہیں بڑے پیمانے پر یمن کے ڈرون طیاروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
جوبایڈن کی تقریر کے دوران بھیڑیوں اور کتوں کی صدائے احتجاج (ویڈیو)
Nov ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۷گزشتہ ہفتے مصر کے شرم الشیخ علاقے میں ماحولیاتی مسائل پر ایک عالمی کانفرنس ہوئی جس میں امریکی صدر جوبایڈن کی تقریر کے دوران علاقے کے کتوں اور بھیڑیوں کی آوازیں آنے لگیں اور بایڈن بھی آوازیں سننے کے بعد کچھ دیر کے لئے خاموش ہو گئے۔ شاید امریکی صدر کی بات سے علاقے کے حیوانات بھی متفق نہیں تھے!
-
برف سے ڈھکے پہاڑوں پر اسرائیل کے شکار کی ریہرسل کرتے حزب اللٰہی جوان (ویڈیو)
Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۴برف سے ڈھکے پہاڑوں کے بیچ حزب اللہِ لبنان کے جوان غاصب صیہونی دشمن کے مقابلے میں اپنی رزمی توانائیوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٹھنڈے علاقے میں حزب اللہ کی یہ گرم مشقیں صیہونی دشمن کے اندر ہلچل پیدا کرنے کے لئے کافی ہیں۔
-
عالمی اجلاس میں سعودی ولیعہد کی عجیب و غریب حرکتیں (ویڈیو)
Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۱۶گزشتہ ہفتے مصر کے شرم الشیخ علاقے میں ماحولیات کے سلسلے میں ایک بین الاقوامی اجلاس ہوا جس میں تقریر کے دوران سعودی ولیعہد بن سلمان کی عجیب و غریب حرکتیں اور کاغذ پر لکھی عبارتوں کے پڑھنے میں بار بار انکا اٹکنا، میڈیا اور سوشل میڈیا پر خاصا سرخیوں میں رہا۔ بہت سے صارفین نے یہ احتما ظاہر کیا ہے کہ قبیلۂ آل سعود کے شہزادے بن سلمان کسی اعصابی مشکل کا شکار ہیں۔