• چین، آئل ٹینکر دھماکے کے بعد تباہی کے مناظر ۔ ویڈیو

    چین، آئل ٹینکر دھماکے کے بعد تباہی کے مناظر ۔ ویڈیو

    Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۶

    چین کے صوبے جے چیانگ میں ہفتے کی شام قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک 19 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ اس حادثے میں آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 168 ہو گئی ہے۔ اس دھماکے سے آس پاس کے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی۔

  • مظاہرین اور فرانسیسی پولیس میں جھڑپیں

    مظاہرین اور فرانسیسی پولیس میں جھڑپیں

    Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۴

    امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا دائرہ دیگر یورپی اور غیر یورپی ممالک تک جا پہونچا ہے۔ اس ویڈیو میں نسل پرستی کے خلاف فرانس میں ہونے والے مظاہرے کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

  • چین، آئل ٹینکر میں بھیانک دھماکہ ۔ ویڈیو

    چین، آئل ٹینکر میں بھیانک دھماکہ ۔ ویڈیو

    Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۷

    چین: ہفتے کی شام چجیانگ صوبے کے تاژو شہر میں تیل سے بھرا ایک ٹینکر ہائی وے پر پھٹ گیا جس کے سبب کم از کم دس افراد جاں بحق اور ایک سو سترہ زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس موجود گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور دسیوں میٹر دور تک عمارتوں اور مکانوں کو بھی خاصا نقصان پہونچا۔

  • دنیا 100 سیکنڈ میں

    دنیا 100 سیکنڈ میں

    Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۲:۵۲

    نشرہونے کی تاریخ 12/ 06/ 2020

  • کابل کی ایک مسجد میں ہوئے دھماکے کے بعد کی ویڈیو

    کابل کی ایک مسجد میں ہوئے دھماکے کے بعد کی ویڈیو

    Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۶

    جمعے کے روز دارالحکومت کابل کی جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے امام جمعہ مولوی عزیز الله مفلح ملا سمیت 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • دنیا 100 سیکنڈ میں

    دنیا 100 سیکنڈ میں

    Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۴

    نشرہونے کی تاریخ 11/ 06/ 2020

  • امریکہ میں قومی پرچم روند دیا گیا ۔ ویڈیو

    امریکہ میں قومی پرچم روند دیا گیا ۔ ویڈیو

    Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۰

    آجکل امریکہ میں جاری نسل پرستی، عدم مساوات اور ظلم و تشدد کے خلاف ہو رہے مظاہروں کے دوران ایسی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں کچھ امریکی شہری اپنی گاڑیوں سے قومی پرچم کو روندتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

  • امریکیوں نے کولمبس کے مجسمے کو آگ لگا کر پانی میں ڈبو دیا

    امریکیوں نے کولمبس کے مجسمے کو آگ لگا کر پانی میں ڈبو دیا

    Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۹

    کرسٹوفر کولمبس ایک بحری مہم جو تھا جس نے پندرہویں صدی میں امریکہ کو دریافت کیا تھا۔ مگر امریکہ کا پتہ لگانے والے اس مہم جو کا مجسمہ بھی آجکل نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کر رہے امریکیوں کے عتاب سے محفوظ نہ رہ سکا اور انہوں نے اس کے مجسمے کو آگ لگا کر اسے دریا میں ڈال دیا۔ البتہ کولمبس کا مجسمہ امریکہ کے مختلف شہروں میں مختلف شکلوں میں مظاہرین کے عتاب کا نشانہ بنا، کہیں تو اس کا سر توڑ دیا گیا، کہیں اسے سرنگوں کرنے پر اکتفا کیا گیااور کہیں سرنگوں کرنے کے بعد اس میں آگ لگا کر اسے دریا میں ڈبو دیا گیا۔

  • دنیا 100 سیکنڈ میں

    دنیا 100 سیکنڈ میں

    Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۵

    نشرہونے کی تاریخ 10/ 06/ 2020

  • برطانیہ، نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ، عوام میں شدید غم و غصہ

    برطانیہ، نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ، عوام میں شدید غم و غصہ

    Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۳:۵۱

    امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے سرحدوں کو عبور کرکے یورپ کے دوسرے ملکوں اور شہروں میں بھی پہنچ گئے ہیں۔