• ایران میں کورونا کے خلاف جنگ

    ایران میں کورونا کے خلاف جنگ

    Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۹

    ایران میں کورونا وائرس کے خلاف جنگی پیمانے پر مہم جاری ہے اور سڑکوں پر نیز گھروں میں لوگوں کا چیک اپ ہو رہا ہے۔

  • نوروز، تیس کروڑ کا تیوہار ۔ ویڈیو

    نوروز، تیس کروڑ کا تیوہار ۔ ویڈیو

    Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۲

    دس سے زائد ممالک کے لوگ نوروز مناتے ہیں۔ ایران اور افغانستان جیسے بعض ممالک میں نوروز سے سال کا آغاز ہوتا ہے مگر کچھ ممالک نوروز کو ایک تیوہار اور ایک جشن کے طور پر مناتے ہیں۔ آذربائیجان کی تجویز پر ۲۴ فروری ۲۰۱۰ کو اقوام متحدہ نے ایک قرارداد پاس کر کے اسے ایک عالمی دن اور جشن کا درجہ دیا۔ ۲۱ مارچ کو دنیا بھر میں یوم نوروز کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • اٹلی میں کورونا کی تباہی، فوجی گاڑیوں سے منتقل کئے جا رہی ہیں لاشیں؟

    اٹلی میں کورونا کی تباہی، فوجی گاڑیوں سے منتقل کئے جا رہی ہیں لاشیں؟

    Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۰

    ویسے کورونا پوری دنیا کے لئے تباہی بن چکا ہے لیکن چین سے پھیلنے والے اس وائرس سے اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ تباہی مچا رکھی ہے۔

  • برتنوں کی کھنکھناہٹ سے دیا جاتا ہے حوصلہ ۔ ویڈیو

    برتنوں کی کھنکھناہٹ سے دیا جاتا ہے حوصلہ ۔ ویڈیو

    Mar ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۹

    حال ہی میں یورپ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں قرنطینہ میں زندگی گزار رہے لوگ اپنی گھروں کی بالکنی پر کھڑے ہو کر برتن کھنکھناتے ہیں اور اس طرح ااپنے آس پاس رہنے والوں کو ہمت و حوصلہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو اٹلی کی بتائی جاتی ہے۔

  • کورونا کی روک تھام کے لئے بغداد میں کرفیو نافذ ۔ ویڈیو

    کورونا کی روک تھام کے لئے بغداد میں کرفیو نافذ ۔ ویڈیو

    Mar ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۰

    کورونا کی روک تھام کے لئے عراق کی حکومت نے سترہ مارچ سے چوبیس مارچ تک دارالحکومت بغداد میں کرفیونافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • یمن، صوبۂ الجوف یوں ہوا آزاد ۔ ویڈیو

    یمن، صوبۂ الجوف یوں ہوا آزاد ۔ ویڈیو

    Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۶

    یمنی فورسز نے حال ہی میں صوبۂ الجوف کی آزادی کے لئے انجام پانے والے اپنے کامیاب آپریشن کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں جارح سعودی دشمن کے خلاف انکے جوانوں کی دلیرانہ جنگ کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

  • کورونا کی دہشت، چھینک سے ڈر کر بھاگے وزیر ۔ ویڈیو

    کورونا کی دہشت، چھینک سے ڈر کر بھاگے وزیر ۔ ویڈیو

    Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۴

    حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ قطر کے ایک چینل کی ہے جس میں ایک وزیر براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں اینکر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔ اس درمیان اچانک اینکر کو چھینک کیا آ گئی، مہمان وزیر نے گویا اپنے لئے ایک بڑا خطرہ محسوس کرتے ہوئے پروگرام سے فرار کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔

  • یمن آل سعود کی زد پر! ویڈیو

    یمن آل سعود کی زد پر! ویڈیو

    Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۶

    یمن مارچ دوہزار پندرہ سے آل سعود اور اسکے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیت کا شکار ہے۔ اسکے نتیجے میں جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں، وہیں لاکھوں یمنی بچے بھی بڑے سخت، دشوار اور ناگفتہ بہ حالات سے روبرو ہو گئے ہیں اور مجموعی طور پر یمن اس وقت ایک انسانی المیہ سے گزر رہا ہے۔

  • امریکہ اور برطانیہ میں خریداروں کی لمبی قطاریں ۔ ویڈیو

    امریکہ اور برطانیہ میں خریداروں کی لمبی قطاریں ۔ ویڈیو

    Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۶

    اس وقت دنیا بالخصوص یورپ اور امریکہ کے عوام کورونا وائرس کو لے کر خوف و ہراس اور تشویش کا شکار ہیں۔ یہی خوف و ہراس سبب بنا ہے کہ وہ اپنی ضروریات زندگی کو فراہم کرنے کے لئے سپر مارکیٹوں کا رخ کریں۔ ان دنوں امریکہ اور یورپ میں بھی بڑی سپر مارکیٹوں کے سامنے لمبی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں جہاں لوگ کورونا وائرس کے تمام تر خطرات کے باوجود سامان خریدنے کے لئے گھنٹوں لائن میں لگے رہنے پر مجبور ہیں۔

  • روضۂ رضوی کے دروازے بند کر دئے گئے ۔ ویڈیو

    روضۂ رضوی کے دروازے بند کر دئے گئے ۔ ویڈیو

    Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۴

    کورونا وبا کو جلد از جلد قابو میں کرنے کی غرض سے مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے ذمہ داران نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔