-
داعش کے خلاف فرنٹ لائن پر شہید قاسم کی نادر ویڈیو
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۹حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں شہید قاسم کو داعش کے خلاف جنگ کے دوران فرنٹ لائن پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں شہید کی آواز بھی دنائی دے رہی جس میں آپ کہہ رہے ہیں کہ مجھے موت سے ڈرانے کی کوشش مت کرنا، خدا کی قسم میں خود اپنے خون کا پیاسا ہوں۔ اگر معشوق کو میرے خون کی ضرورت ہو تو میں رقص کرتے ہوئے اپنی جان اُس پر نچھاور کر دوں گا (اشعارکا ترجمہ)
-
آجکل اٹلی میں کچھ یوں لگتی ہے لائن ۔ ویڈیو
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۱لوگوں میں اگر شعور اور احساس ذمہ داری بقدر کافی پایا جاتا ہو تو سماج میں اسکے مثبت اور میٹھے نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اٹلی کے عوام کورونا کے بعد کچھ اس انداز میں صف میں کھڑے ہوتے ہیں تاکہ وہ خود بھی اس مہلک وبا سے محفوظ رہیں اور دوسروں کے لئے کوئی خطرہ پیدا نہ کریں۔
-
مظاہرین کے ساتھ فرانسیسی پولیس کی بربریت ۔ ویڈیو
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۱حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے یلو جیکٹ تحریک کے مظاہرین پر فرانسیسی پولیس کے تشدد نے اس ملک میں انسانی حقوق کی قلئی کھول کر رکھ دی ہے۔
-
عراق، امریکی دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۸گزشتہ روز امریکی دہشتگردوں نے عراق کے چار صوبوں میں مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے مراکز پر ہوائی حملے کئے جن میں کم از کم تین عراقی شہید اور سات زخمی ہو گئے۔ عراقی تنظیموں نے اس امریکی دہشتگردی پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ اب عراق میں امریکی دہشتگردوں کا برا وقت آن پہونچا ہے۔ امریکی حملے میں شہید ہونے والوں کی نجف اشرف میں تشییع کی گئی۔
-
تیز بارش کے بعد قاہرہ میں سیلاب ۔ ویڈیو
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۸مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس سیلاب کے نتیجے میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
-
ہندوستان، پولیس کی بربریت ۔ ویڈیو
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۷ان دنوں ہندوستان میں حکومتی فیصلوں کے خلاف کئی مہینوں سے جاری مظاہروں کے دوران جہاں عوام نے اپنے بیدار ضمیر اور ثبات قدم کا مظاہرہ کیا ہے وہیں ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے بھی اپنا چھپا ہوا چہرہ عیاں کر دیا ۔ عوامی آواز کو کچلنے کے لئے تشدد اور بربریت سے لبریز جو رویہ ہندوستان کی پولیس نے اپنایا وہ واقعی شرمناک تھا۔ جس طرح بے گناہ، نہتے اور مظلوم عوام پولیس کے ہاتھوں پیٹے گئے ہیں،اس طرح ایک حیوان کو بھی نہیں مارا جا سکتا۔
-
بچ پانا مشکل ہے کورونا کا! ۔ ویڈیو
Mar ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۶ایران میں ملکی سطح پر لاکھوں ڈاکر، نرسیں، فوجی جوان، اور علما سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے رضاکار افراد سرگرم عمل ہیں تاکہ جلد از جلد ملک سے کورونا کا خاتمہ کر سکیں۔
-
اٹلی میں بحرانی صورتحال، جنگی پیمانے پر کورونا کے خلاف مہم
Mar ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۶اٹلی میں کورونا سے تباہیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
-
بندروں کی جنگ! ۔ ویڈیو
Mar ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۲تھائیلینڈ کے شہر لوپبوری کے قریب سیکڑوں بندروں کو دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے چند ٹکڑوں پر قبضہ جمانے کے لئے چلتی پھرتی شاہراہ کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا۔
-
بچاتے تو کیا، ڈبونے پر تُل گئے یونانی ۔ ویڈیو
Mar ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۳کچھ دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں یونان کے کوسٹ گارڈز کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح سے ٹیوب بوٹ پر سوار پناہ گزینوں کی جان بچانے کے بجائے انہیں ڈبونے کی کی کوشش کر رہے ہیں۔ یونانی پولیس نے بحیرہ روم میں سرگرداں غیرملکی تارکین وطن کی جانب گولیاں چلائیں اور انکی بوٹ میں سوراخ کرنے کی کوشش کی جبکہ کشتی میں سوار پناہگزیں فریاد کرتے رہ گئے۔