-
سیرت سرکار رسالت (ص) ۔ ویڈیو ۔
Nov ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۰سیرت سرکار رسالت (ص) کے موضوع پر آستان قدس رضوی کی پیش کردہ ایک مختصر گفتگو
-
صیہونی علاقوں پر فلسطین کا جوابی راکٹ حملہ۔ ویڈیو+تصاویر
Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۵گزشتہ شب دہشتگرد صیہونی ٹولے کے جنگی طیارے نے غزہ میں ایک گھر پر بمباری کر کے مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک فعال رکن بہا سلیم ابوالعطاء کو شہید کر دیا۔اس حملے میں عبد العطا کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی شہید ہوئی ہیں جبکہ ان دو بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔صیہونی ٹولے کے اس دہشتگردانہ اقدام کے بعد فلسطینی جوانوں نے بھی صیہونی علاقوں کی جانب کئی راکٹ فائر کئے جس کے بعد صیہونی دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں خطرے کا الارم بجا دیا گیا اور تمام اسکولوں اور اداروں کی چھٹی کر دی گئی۔
-
ایران کا ’’گرینڈ کینین‘‘! ۔ ویڈیو+تصاویر
Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۷ایران؛صوبۂ فارس کے فیروزآباد علاقے میں زاگرس پہاڑی سلسلے کے درمیان ایک خوبصورت، حیرت انگیز اور دلربا وادی واقع ہے جسے ’’ہایقر‘‘ کہا جاتا ہے،قدرت کی شاہکار اس وادی کے درمیان پانی کی ندی بہہ کر نکلتی ہے اور اس میں جا بجا آبشار بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔یہ وادی خوبصورتی اور قدرتی عظمت کے لحاظ سے امریکہ میں واقع گرینڈ کینین کی حریف بھی سمجھی جاتی ہے۔اس وادی میں آبشار گرنے کا ایک خوبصورت منظر ملاحظہ کیجئے!
-
بلی نے بچے کو خطرے سے بچایا ۔ ویڈیو
Nov ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۷ایک کمرے میں موجود ننہا بچہ جس وقت گھٹنیو چل کر نچلی منزل کی جانب لے جانے والے زینے کی طرف بڑھا تو وہاں موجود پالتو بلی اس کے سامنے کود پڑی اور اسکے اوپر اچھل کود کر کے بچے کو خطرے کی جانب بڑھنے سے روک دیا۔ یہ ویڈیو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کی بتائی جاتی ہے۔
-
شامی عوام کے درمیان ترکی کا مقام ۔ ویڈیو
Nov ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۵:۲۱شام کے شمالی علاقے میں ترکی کی فوج گزشتہ چند ہفتوں سے جارحیت میں مصروف ہے۔اس درمیان شامی عوام میں اسکے خلاف نفرت و ناراضگی اپنے عروج پر پہونچ چکی ہے۔جس وقت ترکی کا ایک فوجی کاروان شام کے ایک قریے سے گزر رہا تھا تو وہاں کے باشندوں نے موقع غنیمت سمجھتے ہوئے اس پر اینٹ پتھروں کی بارش کر دی اور اس طرح اسکے خودسرانہ اور غیر قانونی اقدام سے اپنی نفرت و ناراضگی کا اظہار کیا۔
-
فلسطین ؛ حق واپسی مارچ کا سلسلہ بدستور جاری ۔ ویڈیو
Nov ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۴جمعے کے روز فلسطینی عوام نے غزہ کے علاقے میں اپنے ہفتہ وار حق واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی سرحدوں کے قریب اجتماع کیا۔بیاسی ہفتوں سے فلسطینی عوام کے اس مارچ کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہر ہفتے جمعے کے روز ہزاروں کی تعداد میں غزہ میں مقیم فلسلطینی شہری حصہ لیتے ہیں۔اس مارچ کے آغاز سے اب تک کم از کم تین سو اسی فلسطینی شہید جبکہ اٹھارہ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
-
یمن، فوج اور رضاکار فورس کی مسلسل پیشرفت + ویڈیو
Nov ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۷یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے اپنی پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
-
واہ رے صیہونی بزدلی، بچے کی گرفتاری کے لئے پوری بٹالین بلائی + ویڈیو
Nov ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۸اسرائیلی فوج کے مظالم فلسطینیوں پر جاری ہیں۔
-
پائلٹ کی ذرا سی غفلت اور ہو گیا بڑا حادثہ + ویڈیو
Nov ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۵کہتے ہیں کہ احتیاط راہ نجات ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں پائلٹ کی ذرا سی غفلت ایک بڑے حادثے کا سبب بن گئی۔
-
کراچی میں چپ تعزئیے کا جلوس
Nov ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۱سحر نیوزرپورٹ