ایک امریکی کمپنی ’جان ڈیئر‘ نے ایسا ٹریکٹر پیش کیا ہے جو خودکار طور پر ہل چلانے کے علاوہ کاشتکاری کے دوسرے متعلقہ کام بڑی مہارت سے انجام دے سکتا ہے۔
امریکی اسٹارٹ اپ کمپنی ’وائزیئر‘ (Wisear) ) نے ایسے ننھے منے ہیڈ فونز (ایئربڈز) ایجاد کرلیے ہیں جنہیں کنٹرول کرنے کےلیے صرف سوچنا ہی کافی رہتا ہے کیونکہ یہ دماغ کی لہریں پڑھ کر حکم کی تعمیل کرتے ہیں۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن نے خلا سے زمین کے خوبصورت نظاروں کی تصاویر شائع کی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان واقعی حیرت میں پڑ جاتا ہے اور بے ساختہ زبان پر یہ فقرا آتا ہے کہ ’’سبحان تیری قدرت‘‘!
تیل پانی میں نہیں گھُلتا اور نہ پانی تیل میں ضم ہوسکتا ہے، یہ بات ہم سبھی جانتے ہیں اور اس کا مشاہدہ گھروں میں کرتے ہونگے لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟، اس بارے میں کبھی غور نہیں کرتے۔
کہا جاتا ہے کہ اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق کا باہمی تعلق ہوتا ہے لیکن اب میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدانوں نے چاند کی تسخیر و تحقیق کے لیے ایک اڑن طشتری کا تصور پیش کیا ہے۔
دنیا بھر میں ڈیجیٹل نوادرات کی بطور این ایف ٹی فروخت جاری ہے اور اب دنیا کا پہلا ایس ایم ایس ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت دو کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے کے برابر ہے۔
نوع انسانی کو ایک بار پھر خطرہ لاحق ہو گیا ہے کیونکہ دنیا کے کچھ ممالک کے درمیان قاتل روبوٹس کی پیداوار میں مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔
نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری پر ناسا نے جونو خلائی جہاز بھیجا تھا جس نے اب مشتری اور نظامِ شمسی کے سب سے بڑے چاند جینی میڈ کی آواز ریکارڈ کی ہے۔
جاپانی خلائی ایجنسی نے 13 برسوں میں پہلی بار خلابازوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کے ترقی یافتہ دور میں صحت عامہ اور صفائی ستھرائی پر عالمی سطح پر پرزور توجہ دی جارہی ہے۔