Jun ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • لاہور میں سورج کا قہر! گرمی نے 18 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور میں شدید گرمی کا نیا ریکارڈ، شہری پریشان

سحرنیوز/پاکستان:  لاہور میں عید کے تیسرے روز درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو گزشتہ 18 سال میں سب سے زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2007 میں لاہور ایئرپورٹ پر درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا، اور اب ایک بار پھر گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔  

پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ اسلام آباد اور پشاور میں 44 ڈگری، لاہور میں 45 ڈگری، کوئٹہ میں 36 ڈگری اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  

گزشتہ روز ڈی جی خان اور جیکب آباد میں سب سے زیادہ 49 ڈگری، سرگودھا اور سبی میں 48 ڈگری جبکہ گوجرانوالہ، جہلم، قصور اور منڈی بہاءالدین میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے تاکہ گرمی کے اثرات سے بچا جا سکے۔  

ٹیگس