کیا آپ آنکھوں پر پٹی باندھ کر روبک حل کرسکتے ہیں، ذرا اس نوجوان کو بھی دیکھیں!!!
ایک امریکی نوجوان نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر روبک حل کرنے کا تیز ترین عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
امریکی نوجوان نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر 14 سیکنڈز میں روبک کیوب حل کرنے کا تیز ترین عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ٹومی چیری نامی نوجوان نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر 14.67 سیکنڈز میں پزل کو حل کیا۔
ٹومی چیری گزشتہ برس دسمبر میں فلوریڈا میں ہونے والے ورلڈ کیوبنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے میں حصہ لیا اور 15.27 سیکنڈز میں روبک حل کیا تھا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے چیری کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے اسپانسرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی مدد سے میں ان مقابلوں کو جیتنے کے قابل ہوا ہوں‘۔
نوجوان نے بتایا کہ ’مجھے دوستوں اور اہل خانہ کی جانب سے بھی بہت مدد فراہم کی گئی جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹومی چیری نے ہی 6 سال قبل 15.24 سیکنڈز میں تیز ترین روبک حل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جس کو اب انہوں نے خود ہی توڑ دیا۔
بشکریہ
ایکسپریس نیوز