Jun ۰۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ایک ایسی خبر جس سے ایران کے دشمنوں کو زوردار جھٹکا لگا، روس ایران میں آٹھ ایٹمی بجلی گھر بنا رہا ہے

ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے کمیشن برائے قومی سلامتی وخارجہ پالیسی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ روس، ایران میں 8 ایٹمی بجلی گھر بنائے گا جن میں سے چارایٹمی بجلی گھر بوشہر میں تیار کرے گا۔

ارنا  کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے کمیشن برائے قومی سلامتی وخارجہ پالیسی کے اراکین نے آج پیر 9 جون کو  تہران کے ایٹمی ری ایکٹراور ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے اس کمپلیکس کا معائنہ کیا جہاں ریڈیو میڈیسن تیار ہوتی ہیں۔ اس معائنے کے بعد کمیش کے ترجمان ابراہیم رضائی نے صحافیوں کو بتایا کہ کمیشن کے اراکین نے ریڈیو میڈیسن کی تیاری  کا معائںہ کیا اور  اس حوالے سے  جو پیشرفت اور ترقی ہوئی ہے، اس کی تفصیلات معلوم کیں۔    

ابراہیم رضائی نے بتایا کہ اس معائنے کے موقع پر محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ایٹمی سرگرمیوں، پروگراموں اور اقدامات نیز بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے فیز ٹو اور تھری کی تیاری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اوران دونوں فیزوں کی تعمیر اور تیاری کا کام مکمل طورپر ایرانی کمپنیوں نے انجام دیا ہے۔ ان کے مطابق محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ معاہدہ کے مطابق روس ایران میں آٹھ ایٹمی بجلی گھر بنائے گا جن میں سے چار ایٹمی بجلی گھر بوشہر میں تیار ہوں گے۔  

ٹیگس