-
ایران کے سپریم لیڈر کا خطاب فلسطینی امنگوں کا عکاس ہے: فلسطینی تنظیم
May ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۲فلسطینی تنظیموں منجملہ جہاد اسلامی نے تحریک استقامت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے۔
-
امریکہ صیہونی جرائم میں برابر کا شریک ہے: جواد ظریف
May ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۵اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کو پوری انسانیت کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں صیہونی جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔
-
شام، دہشتگردوں کے پاس سے امریکی و صیہونی ہتھیار برامد
May ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۳شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، ملکی افواج نے ملک کے جنوبی علاقوں درعا اور سویدا میں دہشتگردوں کی پسپائی کے بعد ان کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔
-
درندوں اور خونخواروں کا اسیر، فلسطین ۔ ویڈیو
May ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۴:۳۰۱۴ مئی انیس سو اڑتالیس کا وہ نحس دن کہ جسے فلسطینی قوم نے ہمیشہ کے لئے یوم نکبت و نحوست کا نام دے دیا۔ وہی دن جب لاکھوں فلسطینی باشندوں کو انکی سرزمین اور انکے وطن سے باہر کھدیڑ کر اسرائیل کے غاصبانہ اور ناجائز قبضے کی بنیاد رکھی گئی۔ ستر سال سے زائد کا عرصہ جس میں صیہونی درندوں نے سفاکیت و حیوانیت کے وہ سیاہ اوراق رقم کئے کہ تاریخ میں اسکی نظیر کم ہی نظر آتی ہے اور یہ سلسلہ آج بھی بدستور جاری ہے!
-
صیہونی دہشتگردوں کی فلسطینیوں پر فائرنگ، تین زخمی
May ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۵مشرقی بیت المقدس پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
-
لوہا بچا لیتا ہے صیہونی دہشتگردوں کو! ۔ ویڈیو
May ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۹فلسطین کے مغربی کنارے سے گزرنے والا صیہونی دہشتگردوں کا کارواں جس کی فلسطینی جوانوں نے اینٹ اور پتھروں سے خوب پذیرائی کی۔ یقین جانیں کہ اگر صیہونی دہشتگرد لوہے کی دیواروں میں قید نہ ہوں تو فلسطینی نوجوانوں کے ہاتھ سے ان کا بچ پانا غیر ممکن ہے۔ ان دنوں غرب اردن کے سلسلے میں صیہونیوں کے ناپاک منصوبے اور درپیش عالمی یوم القدس کے پیش نظر فلسطینی عوام میں خاص جوش و ولولہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایک صیہونی دہشتگرد فلسطینی نوجوانوں کے پتھراؤ کا نشانہ بن کر واصل جہنم ہو گیا تھا۔
-
یوم نکبت کے مظاہرے پر صیہونیوں کا حملہ
May ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۵صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن میں یوم نکبہ کی مناسبت سے ہونے والے مظاہرے پر حملہ کر دیا۔
-
سینچری ڈیل یوم نکبت کے قیام میں امریکہ اور بعض عرب حکام کی شرکت پر تاکید کے مترادف
May ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۱انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ سینچری ڈیل سازشی منصوبہ یوم نکبت کے قیام اور غاصب صیہونیوں کے بہتر سالہ جرائم میں امریکہ اور بعض عرب حکام کی شرکت پر تاکید کے مترادف ہے۔
-
فلسطین دنیائے اسلام کا بدستور پہلا مسئلہ ہے: ایران
May ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۴ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں جعلی صیہونی حکومت کے یوم تاسیس یعنی یوم نکبت کے موقع پر اس بات پر زور دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین دنیائے اسلام کا بدستور پہلا مسئلہ ہے۔
-
فلسطین کو یہودی رنگ دینے کی کوششوں پر حماس کا انتباہ
May ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۹فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے غرب اردن کے مزید علاقوں کو مقبوضہ صیہونی علاقے میں ضم کرنے اور فلسطین کو یہودی رنگ دینے کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔