غزہ پر اسرائیل کا ڈرون حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i367739-غزہ_پر_اسرائیل_کا_ڈرون_حملہ
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے پیر کی شب ڈرون اور توپوں کے گولوں سے غزہ پٹی پر حملہ کیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیل کا ڈرون حملہ

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے پیر کی شب ڈرون اور توپوں کے گولوں سے غزہ پٹی پر حملہ کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے پیر کی شب ڈرون سے غزہ پٹی کے علاقے المطار پر بمباری کی۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اسی طرح خان یونس کے علاقے القرارہ پر توپوں کے گولے داغے۔ ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

غاصب صیہونی ٹولے نے دعوی کیا کہ یہ حملہ مقبوضہ علاقوں پر غزہ پٹی سے داغے جانے والے راکٹ کے رد عمل میں کیا گیا۔