-
طالبان آمد کے بعد سے افغان دارالحکومت بدستور بے قرار۔ ویڈیو
Aug ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۹افغان دارالحکومت کابل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ شہر بدستور افراتفری اور اضطراب کا شکار ہے اور لوگوں میں اپنے مستقبل کو لے کر خاصی بے چینی پائی جا رہی ہے۔ موصولہ ویڈیوز کو دیکھ کر وہاں کی ناگفتہ بہ اور المناک صورتحال کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کابل ایئرپورٹ کے اطراف میں گاہے بگاہے فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے کی بھی خبریں ہیں۔
-
امر اللہ صالح نے طالبان کے سامنے تسلیم نہ ہونے کا اعلان کیا، طالبان مخالف مزاحمتی گروہوں کا درہ پنجشیر میں اجتماع، بغلان کے کئی اضلاع بھی طالبان کے قبضے سے آزاد
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۱ایک طرف کابل میں طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کے پہنچنے کے بعد حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں اور دوسری طرف مفرور صدر اشرف غنی کے نائب امراللہ صالح نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے آئین کے مطابق وہ ملک کے سربراہ ہیں۔ اسی کے ساتھ بعض شہروں سے جھڑپوں کی بھی خبریں ملی ہیں جبکہ عوامی فوج کے جوان درہ پنجشیر میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں،
-
کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سو سے زائد ہندوستانی شہریوں کا اغوا
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۴ہندوستانی میڈیا کے مطابق طالبان نے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سو سے زائد ہندوستانی شہریوں کو اغوا کرلیا۔
-
افغانستان میں نئی حکومت کے لیے صلاح و مشورے کا آغاز، ملا عبدالغنی برادر کے قیادت سنبھالنے کا امکان
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۸طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے کابل پہنچنے کے بعد نئی حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ ملا عبدالغنی برادر گزشتہ منگل کے روز دوحہ سے افغانستان کے شہر قندھار پہنچے تھے۔
-
طالبان کو افغانستان کا قومی پرچم پسند نہیں!
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۴ایک ویڈیو افغانستان سے موصول ہوئی ہے جو اس بات کی حکایت کرتی ہے کہ طالبان کو افغانستان کا قومی پرچم پسند نہیں ہے۔ افغانستان کا موجودہ پرچم تین رنگ کا حامل ہے جس میں سیاہ رنگ، سامراجی دور کی حکایت کرتا ہے جبکہ سرخ رنگ آزادی ون کی راہ میں شہیدوں کے خون کا غماز ہے جبکہ سبز رنگ ملک کو حاصل ہونے والی فلاح و بہبود اور ترقی کی علامت ہے۔ اسکے علاوہ اس پرچم پر مسجد کا عکس بھی موجود ہے جبکہ اسکے اوپر عبارت لا اله الا الله محمد رسول الله اور تکبیر بھی لکھی ہوئی ہے۔
-
امریکی ہتھیاروں کے ساتھ طالبان کی پریڈ۔ ویڈیو
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۴:۴۵تقریبا پورے افغانستان پر کنٹرول حاصل کر چکے طالبان مختلف طریقوں سے میڈیا کے ذریعے دنیا والوں کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں طالبان کو امریکی ہتھیاروں کے ساتھ پریڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ افغان عوام کے ساتھ ساتھ دنیا والوں کے ذہن میں طالبان کا تصور ہتھیاروں کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور گویا ہتھیار کے بغیر طالبان کی تصویر ناقص سی معلوم ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ افغان عوام اور عالمی برادری دونوں ہی افغانستان کے مستقبل کو لے کر تشویش میں مبتلا ہیں۔
-
سابق افغان صدر کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۶افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
-
ملاعبدالغنی بردار قندھار سے کابل پہنچ گئے
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۴:۲۲طالبان کے دوحہ دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے۔
-
افغانستان، جامع حکومت کی تشکیل کے لئے گفتگو جاری
Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۳افغانستان کے دار الحکومت پر طالبان کے قبضے کے چھ دن بعد اس ملک میں وسیع اور جامع حکومت بنانے کے لئے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔
-
کابل ایئرپورٹ پر افغان شہریوں پر پھر فائرنگ
Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۶کچھ ذرائع نے کابل ایئرپورٹ پر موجود عوام کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی خبر دی ہے۔