-
عالم بشر کا نقطۂ اتحاد، حسین (ع)! ۔ ویڈیو
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۷سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی ذات گرامی ایک مقناطیس کی مانند دنیا بھر سے حریت پسندوں کو کھینچ کر اپنے گرد اکٹھا کر لیتی ہے۔اس سلسلے میں ایک مختصر مگر شاندار ویڈیو کلپ ملاحظہ فرمائیے۔
-
الحسین_یجمعنا /حسین (ع) ہمیں متحد کرتے ہیں !- ویڈیوز
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۶ان دنوں دنیا بھر سے شمع حسینی کے پروانے کروڑوں کی تعداد میں کربلا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ اپنے مولا و آقا، قتیل کربلا، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کر کے دشمن کے تمام مسموم منصوبوں پر پانی پھیر سکیں۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ ان زائرین میں نہ صرف مکتب اسلام سے تعلق رکھنے والے زائرین ہیں بلکہ مذاہب دیگر بھی 'لبیک یا حسین' کا نعرہ بلند کئے بہ سوی امام حسین ع بڑھتے جارہے ہیں جو الحسین_یجمعنا کی زندہ مثال ہے۔۔
-
اربعین حسینی کے موقع پر ایران سمیت پوری دنیا کی فضا سوگوار و عزادار
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۶سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کے دن ایران و عراق سمیت پورا عالم سوگوار و عزادار ہے جبکہ لاکھوں زائرین اس وقت کربلائے معلیٰ میں موجود ہیں۔
-
حسینیوں کے ننہے میزبان۔ تصاویر
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۱اربعین حسینی یا چہلمِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دسیوں لاکھ عراقی و غیر عراقی زائرین کرام کربلائے معلیٰ کی جانب رواں دواں ہیں۔ ان دنوں عراق زوارِ حسینی کے لئے سراپا میزبان و خدمتگزار بنا ہوا ہے۔ خدمت و عقیدت کے سجے اس میدان میں ننہے اور معصوم بچوں کا بھی اہم کردار ہے۔
-
اربعین حسینی، امام علی ع کے روضۂ میں زائرین کی حاضری
Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۲:۵۹اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی روانہ ہونے کے لئے زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی، مولائے متقیان امیرالمومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہم السلام کے روضۂ مبارک میں حاضری۔
-
برطانیہ، منچیسٹر میں جلوس عزا برآمد۔ ویڈیو
Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۶دنیا کے دیگر خطوں کی طرح برطانیہ میں بھی ہر سال سید الشہدا، مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کی عزاداری اور سوگواری بڑی دھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔ اس ویڈیو میں آپ جلوس عزا کو دیکھ سکتے ہیں جو منچیسٹر شہر کی سڑکوں پر برآمد ہوا جس میں ہندوستان و پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لوگوں نے شرکت کی۔
-
شیعہ سنی اختلافات اور تفرقہ پیدا کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے ، ہمارے بہت سے بے گناہ شیعہ بھائي بہنوں کے شہید کیا گيا ہے، طالبان
Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۴ہرات میں طالبان کے ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں میں غیر ملکیوں نے افغانستان میں شیعہ سنی جھگڑا پیدا کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ہم افغانستان میں تفرقہ پیدا کرنے والوں اور غیر ملکیوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے ۔
-
تبریز میں بزرگ مرثیہ اور نوحہ خوانوں کی عالمی کانفرنس
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۸ایران کے شہر تبریز میں بزرگ مرثیہ اور نوحہ خوانوں کی اٹھارہویں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دو سو سے زیادہ ملکی و غیر ملکی مرثیہ اور نوحہ خوانوں نے شرکت کی ۔
-
یادگار کربلا اور قافلہ حسینی کے سید و سالار حضرت امام زین العابدین (ع) کی شہادت
Sep ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۱آج آسمان امامت و ولایت کے چوتھے درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔
-
مخلصانہ عزاداری، مومنانہ احتیاط۔ پوسٹر
Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۰عالمی وبا کورونا کے دور میں ہونے والی نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں سبھی افراد بالخصوص مومنین کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طبی اصولوں اور صحی رہنمائیوں کا خاص خیال رکھیں۔ قائد انقلاب اسلامی فرماتے ہیں کہ مومنین اور مسجدوں کو آباد رکھنے والے افراد کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کورونا گائڈ لائنز کا خیال رکھیں، اسی لئے وہ ان باتوں کا خاص خیال رکھتے بھی ہیں۔