Oct ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • نجف اشرف میں حشد الشعبی کے 7 ہزار جوان تعینات

الحشد الشعبی نے نجف اشرف میں 7 ہزار سکیورٹی فورسز تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موازین نیوز کی رپورٹ کے مطابق حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت جاں گداز کی عزاداری کے موقع پر نجف اشرف اور اس کے اطراف میں الحشد الشعبی کے 7 ہزار نوجوان تعینات ہوئے جو زائرین کی حفاظت کریں گے۔

الحشد الشعبی کے رہنما حسین العیساوی کا کہنا ہے کہ جس طرح اربعین حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر 17 ملین زائرین کی حفاظت کی گئی اسی طرح حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزاداری کے موقع پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ابھی تک کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عراق، پاکستان اور ہندوستان میں آج رحلت حضرت رو رسول خدا (ص) ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت  کئی ممالک میں کل بروز منگل

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کی گئی۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عالم اسلام سوگوار ہے ۔ تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے عزاداری کے مراسم طبی اصولوں کے مد نظر منعقد ہو رہے ہیں اور علمائے کرام فضائل و مناقب اہلبیت اطہار علیھم السلام بیان کر رہے ہیں۔ عزادار، رسول اور آل رسول (ع) کی مصیبتوں کو یاد کرکے اشک غم بہا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو پرسہ دے رہے ہیں۔

پیر کی رات سے شروع ہونے والا عزاداری کا یہ سلسلہ 30 صفر المظفر تک یعنی آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت تک جاری رہے گا۔

ٹیگس