-
مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں کا ایک اور حملہ
Apr ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۳غاصب صہیونی فوجیوں نے جمعے کو ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ۔
-
غزہ اور لبنان میں صیہونی جارحیت پر مزاحمتی تنظیموں اور دنیا کا ردعمل
Apr ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۷غزہ اور لبنان میں صیہونی فوج نے فضائی اور میزائل حملے انجام دئیے ہیں جب کہ مزاحمتی فورسز نے بھی جوابی کاروائیاں کی ہیں۔ مزاحمتی فورسز نے فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ روس، چین، اردن اور کئی دیگر ممالک نے صیہونی حملوں کی مذمت کی ہے جب کہ امریکہ نے حسب معمول اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
-
غزہ اور جنوبی لبنان میں صیہونیوں کے حملے جاری، مزاحمتی فورسز کی جوابی کارروائیاں
Apr ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۰غاصب صیہونی ریاست نے داخلی بحران سے نجات کے لئے فلسطین کے مزاحمتی محاذ کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ صیہونی فوج نے غزہ اور جنوبی لبنان کے علاقوں پر حملے کئے ہیں جب کہ مزاحمتی فورسز نے میزائل اور راکٹوں سے ان کا جواب دیا ہے۔
-
مسجد الاقصیٰ پر صیہونیوں کی حالیہ جارحیت کے بعد او آئی سی کا ہنگامی اجلاس
Apr ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۵:۲۳اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مسجد الاقصیٰ کے خلاف ناجائز صیہونی حکومت کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس طلب کر لیا ہے۔
-
حزب اللہ لبنان کی اسرائیل کو دھمکی، ہمارے پاس بڑی تعداد میں دورمار میزائل ہیں
Apr ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۵:۱۳حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ناجائز صیہونی حکومت کو دور مار میزائل کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔
-
غزہ پر صیہونی حکومت کا ایک اور حملہ
Apr ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۱غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لگاتار دوسرے دن غزہ میں تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
-
غاصب صیہونی خوف و وحشت میں مبتلا
Apr ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۷عبری ذرائع نے دعوی کیا ہےکہ مقبوضہ شمالی فلسطین میں ایک ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کے لئے آئرن ڈوم سسٹم نے کارروائی کی ہے جبکہ صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آئرن ڈوم سسٹم غلطی سے متحرک ہوا ہے۔
-
غزہ میں مزاحمتی فورسز کا صیہونی علاقوں پر میزائل حملہ
Apr ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۶:۰۵غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غاصب صیہونیوں کے حملوں کے جواب میں میزائل حملے کئے جس سے دوروت اور حفات شیکمیم کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔
-
مسجد الاقصیٰ کے اندر صیہونی دہشتگردوں کی توڑ پھوڑ (ویڈیو)
Apr ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۷صیہونی دہشتگردوں نے مسجد الاقصیٰ کے القبلیٰ نامی مصلے پر دھاوا بول کر وہاں توڑ پھوڑ کی، آنسو گیس کے گولے اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا، خوف و ہراس پھیلایا اور کئی عبادت گزار فلسطینیوں کو اپنے ساتھ اٹھا لے گئے۔ صیہونیوں کے اس اقدام پر ایران نے سخت ردعمل دکھایا ہے۔
-
فلسطین کی حمایت میں اقوام متحدہ میں 2 قراردادوں کی منظوری
Apr ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۰اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطین کی حمایت میں دو قراردادوں کی منظوری دی ہے۔