اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی جگہ مقبوضہ فلسطین کا اقتدار نہیں بلکہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں ملزم کی حیثیت ہے۔
حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام جاری کرکے بتایا ہے کہ اس بریگیڈ کے سپاہیوں نے صیہونی حکومت کے چھتیس فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔
تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے یمن کی مسلح افواج کی بڑی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
غزہ میں صیہونی جنگی طیاروں نے ایک اور اسکول پر بمباری کردی۔
بیروت میں حماس کے نمائندے اسامہ حمدان نے امریکیوں سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کے مستقبل کی نہیں بلکہ اسرائیل کے مستقبل کی فکر کرو۔
خوراک کی عالمی تنظیم کا کہنا ہےکہ غزہ کی صورت حال مسلسل بحرانی اور مایوس کن ہوتی جا رہی ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے غرب اردن کے بعض علاقوں پر یلغار کے ساتھ ہی غزہ کے مختلف علاقوں پر بھی گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریبا دس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوچکے ہیں۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ آخرکار دشمن جنگ بندی تسلیم کرنے پر مجبور ہوگا۔
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے غزہ کی ابتر صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ابتر بحرانی صورت حال میں غزہ میں انسان دوستانہ کارروائياں جاری رکھنا مشکل ہو گيا ہے۔
اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے حماس پر مزید دباؤ ڈالنے کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہيں ہے۔