مقبوضہ شمالی فلسطین پر حزب اللہ لبنان کا ڈرون حملہ + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i436266-مقبوضہ_شمالی_فلسطین_پر_حزب_اللہ_لبنان_کا_ڈرون_حملہ_ویڈیو
میڈیا ذرائع نے پیر کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran

میڈیا ذرائع نے پیر کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق حزب اللہ کے یہ ڈرون حملے مغربی الجلیل اور نہاریا میں انجام پائے ہیں۔
ان حملوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں چند افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کچھ دیرپہلے اسرائیلی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ عکا اور نہاریا سمیت شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔