-
پھولوں کا دلنشین میلہ
Apr ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۲:۴۰گل لالہ کی 120 قسموں کے ساتھ مختلف پھولوں کا میلہ اراک کے صنعتی شہر میں 8 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر شروع ہو گیا ہے اس فیسٹول میں انواع اقسام کے پھول نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ گل لالہ کی بھی انواع اقسام بھی اس میلے میں نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔
-
یزد میں مرغیوں کا ذبیحہ خانہ
Apr ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۹یزد کی پولٹری کی صنعت سے جڑے ہوئے شعبے خاصطور سے مرغیوں کے ذبیحہ خانے ہر روز اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
-
تہران کی غزالی فلم سٹی
Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۷ایران کی غزالی فلم سٹی تہران کے مغرب میں واقع ہے اس فلم سٹی میں نمائشی سڑکیں، عمارتیں موجود ہیں کہ جو فلمیں اور ڈرامہ سیریل کی تیاری کے لئے تعمیر کی گئی ہیں۔ یہ سڑکیں اور عمارتیں قدیم تہران کی عکاسی کرتی ہیں، یہ فلم سٹی 1980 میں ایران کے ایک معروف فلم ڈاریکٹر علی حاتمی نے تعمیر کروائی۔
-
اہواز کے پل سفید پرمہاجر پرندوں کی آمد
Apr ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۳پل سفید اہوار کہ جو اس شہر کے تاریخی مقامات میں سے ایک ہے اس پل کو پل ہلال بھی کہا جاتا ہے۔ ہر سال کارون کے ساحل پرواقع پل سفید مہاجر پرندوں کا میزبان ہوتا ہے اور اس سال بھی ہزاروں مہاجر پرندے اس پل پر موجود ہیں اور پل سفید خوبصورت منظر پیش کررہا ہے اور سیکڑوں افراد ان پرندوں کو دیکھنے کے لئے یہاں آتے ہیں۔
-
شیراز میں نارنجستان باغ کے مناظر
Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۰باغ نارنجستان کہ جو عوام کے درمیان باغ قوام سے مشہور ہے، یہ شیراز کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ عمارت قاجاریہ دور کی عمارتوں میں سے ایک ہے۔ اس باغ کے نام کی وجہ تسمیۂ اس باغ میں کینو کے درختوں کی کثیر تعداد ہے۔
-
فوٹوگرافی کے عالمی مقابلے میں ایرانی فوٹوگرافر کی عمدہ کارکردگی
Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۰بنگلہ دیش میں فوٹوگرافی کے بین الاقوامی مقابلے میں ایرانی فوٹوگرافر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
-
تہران میں بہار کی آمد پر پھول مسکرانے لگے
Apr ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۰ایران کے دارالحکومت تہران میں بہار کی آمد پر پھولوں نے اپنی خوشبوئیں بکھیر دی ہیں اور باغات میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ہے۔
-
صابرین یونٹ کی آئس اسکیٹنگ کی مشقیں
Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۹ماحول کے اعتبار سے اپنے آپ کو فٹ رکھنا بہت ضروری ہے ، لیکن سیکیورٹی سے مربوط افراد میں فٹنس کا لازم ہونا ضروری ہے۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے صابرین یونٹ نے اپنی جسمانی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لئے آئس اسکیٹنگ کی مشقیں انجام دیں ہیں۔
-
کردستان؛ فن ہنر اور ثقافت کے لحاظ سے خوبصورت سرزمین
Apr ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۷ایران ایک ایسا ملک ہے جس کی سرزمین کے ہر حصے میں خوبصورت مناظر کا ایک جال بچھا ہوا ہے۔ ایران کے ہر علاقے کے دلکش مناظر سیاحوں کو اپنی طرف کھیچتے ہیں۔ اگر ملکی سیّاح بیرون ملک سفر کرنے کے بجائے ملکی سیاحتی مقامات کا سفر کریں تو اندرونی سیاحت کو مزید ترقی حاصل ہوگی۔
-
شیراز کی شاپوری عمارت اور باغ
Apr ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۶شیراز میں شاپوری عمارت پہلوی دور کے اوائل کی ہے اور یہ عمارت شیراز کی انوری روڈ پر واقع ہے۔ یہ تاریخی عمارت 16 مہر 1379 ہجری شمسی میں ایران کے قومی ورثے کے عنوان سے رجیسٹرڈ ہوئی۔ یہ عمارت 1310 ہجری شمسی سے لیکر 1315 ہجری شمسی کے دوران شیراز کے نامور معمار انجینیئر استاد ابوالقاسم کی نگرانی میں پائے تکمیل کو پہنچی۔ یہ عمارت کازرون کے ایک مشہور تاجر عبدالصاحب شاپوری کی ملکیت رہی ہے۔